Maktaba Wahhabi

131 - 366
وہاں دیکھا جائے گا کہ اہل الحدیث پلیٹ فارم موجود ہے یانہیں ؟ اور اگر اہل الحدیث پلیٹ فارم ہے تو دیکھا جائے گا کہ کفار کے خلاف برسرپیکار ہے یانہیں؟ اگراہل الحدیث پلیٹ فارم موجود ہو اور وہ عملاًجہاد میں شریک بھی ہو تو وہ وہاں ہماری جماعت ہے جواذان دے کربصورتِ جہاد، جماعت قائم کر چکی ہے ۔ اب ان کے متوازی نظم قائم کرناخواہ وہ کتنا مضبوط ہو،افتراق انتشار کا راستہ ہے ۔یہ وہ حزبیت مذمومہ ہے جس سے اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سختی سے روکاہے ، کچھ قرآنی نصوص اس مضمون میں بھی بیان ہوچکے ۔ اس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر،وہ خطہ ہے جہاں جہادی شمع پوری آب وتاب کیساتھ روشن ہے۔ وہاں مظلومیت کی داستانیں بھی اپنے عروج پر ہیں اور دوسری طرف مجاہدین کی شجاعت و بسالت کے روح پرور واقعات بھی تسلسل سے وجود میں آرہے ہیں ۔ کشمیر کی وادی چاروںطرف سے بلند و بالاپہاڑوں پر مشتمل ہے ۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہاں سے ہجرت ممکن نہیں صرف بارڈر کی پٹی سے کچھ لوگوں کو ہجرت کا موقع مل سکااور وہ آزاد کشمیر میں خیمہ زن ہیں ۔ باقی سب لوگ جن میں بوڑھے ،بچے اور خواتین خاص طور پر قابل ذکر ہیں اس وادی میں محصور ہیں اور بھارتی افواج کے مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں ، عفت مآب بہنوں کی عزتوں کو رونداجا رہا ہے،بوڑھوں اور بچوں کو ذبح کیا جارہا ہے ۔ نوجوانوں کو ٹارچر سیلوں میں اذیت ناک مراحل سے گزار کر بالآخر موت کی تاریک وادی میں دھکیل دیا جاتا ہے ۔ جہاد کشمیر کی پہلی گولی کے چلنے سے لیکر آج تک جمعیت اہل الحدیث مقبوضہ جموں و کشمیر کا عسکری شعبہ، تحریک المجاہدین اپنا جہادی کردار بڑے بھر پور طریقے سے انجام
Flag Counter