Maktaba Wahhabi

20 - 277
تو میری حالت ہوگئی کہ گویا میرا دل اڑا جا رہا ہے۔‘‘ [تفسیر ابن کثیر ۷؍۴۰۶] یہ حدیث صحیحین میں حضرت امام زہری رحمۃ اللہ علیہ کی سند سے روایت کی گئی ہے۔ حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں واقعہ بدر کے فدیہ کے وفد کے ساتھ آئے تھے۔ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب آپ مشرک تھے۔ قرآن پاک کی ان آیتوں کا سننا ان کے لیے اسلام کا ذریعہ بن گیا۔‘‘ ہم یہاں پر شواہد کے سمندر میں سے چندایسے قطرات پیش کررہے ہیں جوکہ غافل دلوں سے غبار غفلت کو جھاڑنے کے لیے کافی ہوں گے۔اور دل شبہات کی اس میل اور گندگی سے پاک ہوجائیں گے جس نے دلوں کو مریض کردیا ہے۔
Flag Counter