Maktaba Wahhabi

13 - 277
پہلو بیان کیا جائے۔ اس امید کے ساتھ کہ یہ کتاب بعض غلط مفاہیم کی اصلاح کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ اور غافل لوگوں کے دلوں اور آنکھوں سے پردہ دور کرے گی۔ اور اہل ایمان کا یقین اس عظیم دین پر اور بڑھ جائے گا جس دین کو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے پسند کرلیا ہے۔ اور اس کے ذریعہ سے تمام سابقہ ادیان کو منسوخ کردیا گیا۔ اورپھر یہ خبر بھی دیدی کہ اب اس دین کے علاوہ کوئی دوسرا دین قبول نہیں کیا جائیگا۔فرمان الٰہی ہے: { اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا } [المائدۃ ۳] ’’ آج میں نے تمہارے لیے دین کامل کردیااور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لیے اسلام کو دین پسند کیا۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: { وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَ ہُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ } [آل عمران ۸۵] ’’اور جو اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے تو وہ اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں خسارہ اٹھانے والوں سے ہوگا۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے اس امت اسلامیہ پر دعوت دین اور لوگوں میں تبلیغ کی بہت بڑی ذمہ داری عائد کی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: {وَ کَذٰلِکَ جَعَلْنٰکُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوْنُوْا شُہَدَآئَ عَلَی النَّاسِ وَ یَکُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْکُمْ شَہِیْدًا } [البقرۃ ۱۴۳] ’’ اور اسی طرح ہم نے تمھیں سب سے بہتر امت بنایاہے ، تاکہ تم لوگوں پر شہادت دینے والے بنو اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم تم پر شہادت دینے والے بنیں۔‘‘ دین اسلام ان بیسیوں بلکہ سینکڑوں دلائل پر مشتمل ہے جو ثابت کرتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ دین ہے۔ لیکن یہ دلائل متفرق اور بکھرے ہوئے ہیں؛ اس بات کی
Flag Counter