Maktaba Wahhabi

184 - 199
﴿قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللّٰهِ ۚ إِنَّ اللّٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَأَنِيبُوا إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ ﴾ کہہ دیجیے:(اللہ فرماتا ہے:) اے میرے بندو جنھوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے! تم اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ بے شک اللہ سب گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقینا وہ بڑا بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے ۔اور تم اپنے رب کی طرف رجوع کرو، اوراس کے فرماں بردار بن جائو، اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آجائے، پھر تمھاری مدد نہ کی جائے گی۔ اورتم اس بہترین چیزکی پیروی کرو جو تمھارے رب کی طرف سے تمھاری طرف نازل کی گئی ہے، اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے جبکہ تمھیں اس کی خبر تک نہ ہو۔‘‘ [1] پچھتاوے اور توبہ کی چار شرائط ہیں: اس امر سے اتفاق کرنا کہ ایک برے فعل (گناہ) کا ارتکاب کیا گیا اس سے فوری طورپر باز آجانا مستقبل میں دوبارہ کبھی اس کا ارتکاب نہ کرنا آخری بات یہ کہ اگر اس فعل کی و جہ سے کسی فرد کو نقصان پہنچا ہوتو اس کی تلافی کرنا
Flag Counter