Maktaba Wahhabi

214 - 199
قلب کا مفہوم عربی زبان میں لفظ’’ قلب ‘‘کے معنی دل کے بھی ہیں اور ذہانت کے بھی ۔ ان آیات میں جو لفظ قلب استعمال ہوا ہے، اس سے مراد دل بھی ہے اورذہانت بھی، لہٰذا مذکورہ بالا آیات کا مطلب یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کفار کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر مہر لگا دی ہے اور وہ نہ تو بات کو سمجھ پائیں گے اورنہ ایمان لائیں گے۔ فہم و ادراک کا مرکز عربی زبان میں ’’قلب ‘‘سے فہم و ادراک کا مرکز بھی مراد لیا جا سکتا ہے اوریہ فہم وادراک کے مفہوم میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ انگریزی زبان کی مثالیں انگریزی زبان میں بھی متعدد الفاظ ہیں جو اپنے لغوی معنی سے ہٹ کر کسی اور مفہوم میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان کی چند مثالیں ملاحظہ ہوں: قمر زدہ یا چاند کا مارا ہوا: Lunatic لفظLunaticکا لغوی مطلب ہے چاند کا مارا ہوایا چاند کی زد میں آیا ہوا۔ موجودہ دور میں لوگ اس لفظ کو ایک ایسے شخص کے لیے استعمال کرتے ہیں جو دیوانہ یا ذہنی خلل کا شکار ہو۔ لوگ خوب جانتے ہیں کہ کوئی پاگل یا ذہنی خلل میں مبتلا آدمی چاند کا ڈسا ہوا نہیں ہوتا۔ اس کے باوجود میڈیکل ڈاکٹر بھی یہی لفظ استعمال کرتا ہے۔ یہ زبان کے عمومی ارتقا کی ایک مثال ہے۔ ویسے ’’لیونیٹک‘‘ بمعنی ’’دیوانہ‘‘ کی اصطلاح اس باطل تصور کے تحت گھڑی گئی کہ چاند میں ہونے والی تبدیلیوں کا شدید اثر پڑتا ہے، چنانچہ
Flag Counter