Maktaba Wahhabi

201 - 199
تمام نقاط و مقامات کا مالک اللہ ہے اللہ تعالیٰ مشرق و مغرب کے تمام نقاط ومقامات کا مالک ہے ۔ عربی زبان میں جمع کے صیغے کی دواقسام ہیں۔ ایک جمع تثنیہ ہے، یعنی دو کی جمع اور دوسری قسم وہ ہے جس میں دو سے زیادہ کی جمع مراد ہوتی ہے۔ سورۂ رحمن کی 17ویں آیت میں مشرقین اور مغربین کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جن کا صیغۂ جمع تثنیہ ہے اوران سے مراد دو مشرق اور دو مغرب ہیں۔قرآن کریم کی حسب ذیل آیت دیکھیے: فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ ’’پس میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اورمغربوں کے مالک کی۔‘‘ [1] اس میں مشرق و مغرب کی جمع کے لیے مشارق اورمغارب کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جو کہ جمع کے صیغے ہیں اور دو سے زیادہ کی تعداد کوظاہر کرتے ہیں۔ اس سے ہم یہ نتیجہ اخذ کرسکتے ہیں کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کاذکر مشرق اورمغرب کے تمام مقامات کا مالک ہونے کے علاوہ مشرق و مغرب کے دوانتہائی مقامات کے رب اور مالک کے طورپر بھی کیا گیا ہے۔
Flag Counter