Maktaba Wahhabi

140 - 199
سوال :21 اللہ ایک ہے تو اس کے لیے جمع کا صیغہ کیوں؟ ’’قرآن مجید میں جہاں اللہ کلام کرتا ہے وہاں لفظ نَحْنُ ’’ہم‘‘استعمال کیا گیا ہے، تو کیااسلام متعدد دیوتائوں پرایمان رکھتا ہے؟‘‘ اسلام سختی کے ساتھ توحید کا مذہب ہے۔ یہ توحید پرایمان رکھتا ہے اوراس بارے میں کوئی مصالحت گوارا نہیں کرتا۔اسلامی عقیدے کے مطابق اللہ ایک ہے اوراپنی صفات میں بے مثل ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ اکثر اپنے بارے میں لفظ نَحْنُ (ہم)استعمال کرتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مسلمان ایک سے زیادہ معبودوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ جمع کے صیغے کی دو اقسام متعدد زبانوں میں جمع کے صیغے کی دو قسمیں ہیں۔ ایک عددی جمع کاصیغہ ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ زیر بحث چیز تعداد میں ایک سے زیادہ ہے۔ جمع کا دوسرا صیغہ احترام کے لیے بولا جاتا ہے۔ جیسا کہ انگریزی زبان میں ملکہ انگلستان اپنا ذکر ’’آئی‘‘(I)کی جگہ ’’وی‘‘ (We) کے لفظ سے کرتی ہے۔ یہ انداز تخاطب رائل پلورل (Royal Plural) یعنی ’’شاہی صیغۂ جمع‘‘ کے الفاظ سے معروف ہے۔
Flag Counter