Maktaba Wahhabi

162 - 199
اہل کتاب سے مذہبی بحثیں یہ بات درست ہے کہ نبیٔ کریمeکی یہودیوں اور عیسائیوں سے بحثیں ہوئیں لیکن یہ بحثیں نزول وحی کے13برس سے زیادہ عرصے کے بعد مدینہ منورہ میں وقوع پذیر ہوئیں۔ یہ الزام کہ یہی یہودی اور عیسائی قرآن کا ماخذ تھے، ایک بیہودہ الزام ہے کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو ان بحثوں میں ایک معلم اور مبلغ کا کردار ادا کررہے تھے اورانھیں قبول اسلام کی دعوت دیتے ہوئے یہ نشاندہی کررہے تھے کہ وہ توحید کے بارے میں اپنے دین کی حقیقی تعلیمات سے منحرف ہوگئے ہیں۔ ان میں سے متعدد یہودیوں اور عیسائیوں نے بعد میں اسلام قبول کرلیا۔ پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم کا عجمیوں سے قرآن مجید سیکھنا تمام دستیاب تاریخی شواہد سے یہ ثابت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت سے قبل مکہ سے باہر کے صرف تین سفر کیے: 1) 9برس کی عمر میں آپ اپنی والدہ ماجدہ کے ہمراہ یثرب (مدینہ) تشریف لے گئے۔ 2) 9اور 12برس کی عمر کے درمیان آپ اپنے چچا ابو طالب کے ہمراہ تجارتی سفر پر شام گئے۔ 3) 25برس کی عمر میں آپ حضرت خدیجہtکا تجارتی قافلہ لے کر شام تشریف لے گئے۔ یہ فرض کرلینا کہ مذکورہ تین سفروں کے دوران میں عیسائیوں اور یہودیوں سے عمومی گفتگوئوں اورملاقاتوں کے نتیجے میں قرآن وجود میں آگیا،ایک بے بنیاد اور خیالی بات ہے۔
Flag Counter