Maktaba Wahhabi

123 - 199
شافعی، حنفی یا مالکی تھے؟‘‘جواب ملے گا: ’’بالکل نہیں۔ وہ اللہ کے ان تمام پیغمبروں کی طرح مسلمان تھے جو ان سے پہلے آئے تھے۔‘‘ قرآن بیان کرتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام مسلمان تھے۔ جب اُنھوں نے اپنے حواریوں سے کہا: ﴿مَنْ أَنصَارِي إِلَى اللّٰهِ﴾ ’’ اللہ کی راہ میں کون میرا مددگار ہے؟‘‘[1] تو حواریوں نے کہا:﴿نَحْنُ أَنصَارُ اللّٰهِ آمَنَّا بِاللّٰهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ﴾ ’’ ہم اللہ (کی راہ میں آپ) کے مدد گار ہیں۔ ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں اور آپ گواہ رہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔‘‘[2] ان الفاظ سے واضح ہے کہ حضرت عیسیٰu اور ان کے پیروکار مسلمان ہی تھے۔ اسی طرح ارشادِ باری تعالیٰ ہے:مَا كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَهُودِيًّا وَلَا نَصْرَانِيًّا وَلَـٰكِن كَانَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا ’’ابراہیم(علیہ السلام )نہ تو یہودی تھے نہ عیسائی بلکہ وہ تو خالص مسلمان تھے۔‘‘[3] قرآن کا حکم اسلام کے پیروکار اس امر کے پابند ہیں کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان کہیں۔ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو مسلمان سمجھتا ہے توجب اس سے پوچھا جائے کہ تم کون ہو تو اسے کہنا چاہیے: ’’میں مسلمان ہوں۔‘‘ حنفی اور شافعی وغیرہ نہیں کہنا چاہیے۔ قرآن کی سورہ فُصِّلت
Flag Counter