Maktaba Wahhabi

70 - 199
سوال :6 ایک سے زیادہ بیویوں کی اجازت کس لیے؟ (Polygamy) ’’اسلام میں ایک آدمی کو ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کی اجازت کیوں دی گئی ہے؟ یا اسلام میں مرد کو متعدد شادیوں کی کیوں اجازت ہے؟‘‘ کثیر ازواجی یا تعددِ ازواج سے مراد شادی کا ایسا نظام ہے جس میں ایک شخص ایک سے زیادہ شریکِ زندگی رکھ سکتا ہے۔کثیر ازواجی دوقسم کی ہے: (1) کثیر ازواجی زنانہ: جس میں ایک مرد ایک سے زیادہ عورتوں سے شادی کرسکتا ہے۔ (2)کثیر ازواجی مردانہ: جس میں ایک عورت ایک سے زیادہ شوہر رکھ سکتی ہے۔ اسلام میں محدود حد تک زیادہ بیویاں رکھنے کی اجازت ہے جبکہ ایک عورت کو ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ کثیر ازواجی مختلف مذاہب میں اب اصل سوال کی طرف آتے ہیں کہ اسلام ایک آدمی کو ایک سے زیادہ بیویوں کی اجازت کیوں دیتا ہے؟ قرآن دنیا میں واحد مذہبی کتاب ہے جس میں تحریر ہے: ’’صرف ایک سے شادی کرو۔‘‘کسی دوسری مذہبی کتاب میں یہ ہدایت نہیں کی گئی کہ صرف ایک بیوی رکھو۔ چاہے
Flag Counter