Maktaba Wahhabi

190 - 199
50ہزار اور ایک ہزار سال کی حقیقت سورۃ السجدۃ کی مذکورہ بالا آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تک تمام امور کو پہنچنے میں ہمارے حساب کے مطابق ایک ہزار سال کا عرصہ لگتا ہے جبکہ سورۃ المعارج کی آیت: 4کا مفہوم یہ ہے کہ فرشتوں اور رُوح القدس یا ارواح کو اللہ تعالیٰ تک پہنچنے میں پچاس ہزار برس کا عرصہ درکار ہوتاہے۔[1] ضروری نہیں کہ دومختلف افعال کے انجام پانے کے لیے یکساں مدت درکارہو۔مثال کے طورپر مجھے ایک مقام تک پہنچنے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے جبکہ دوسرے مقام تک سفر کے لیے 50گھنٹے درکار ہیں تواس سے ہرگز یہ ثابت نہیں ہوتا کہ میں دو متضاد باتیں کررہا ہوں۔ یوں قرآن کی آیات نہ صرف ایک دوسری کے متضاد نہیں بلکہ وہ مسلمہ جدید سائنسی حقائق سے بھی ہم آہنگ ہیں۔
Flag Counter