Maktaba Wahhabi

211 - 199
سوال :35 کفار کے دلوں پر مہرلگنے کے بعد وہ قصور وار کیوں؟ ’’اگر اللہ نے کافروں، یعنی غیرمسلموں کے دلوں پرمہر لگا دی ہے تو پھرانھیں اسلام قبول نہ کرنے کا قصوروار کیسے ٹھہرا یا جاسکتا ہے؟‘‘ اللہ تعالیٰ سورۂ بقرۃ کی آیات نمبر 6اور7 میں فرماتا ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٦﴾ خَتَمَ اللّٰهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَعَلَىٰ سَمْعِهِمْ ۖ وَعَلَىٰ أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾ ’’بے شک جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے یکساں ہے ،خواہ آپ انھیں خبر دار کریں یا نہ کریں، بہرحال وہ ایمان لانے والے نہیں۔ اللہ نے ان کے دلوں اوران کے کانوں پرمہر لگا دی ہے اوران کی آنکھوں پرپردہ پڑ گیا ہے۔ اوران کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔‘‘ [1] یہ آیات عام کفار کی طرف اشارہ نہیں کرتیں جوایمان نہیں لائے۔ قرآن کریم میں ان کے لیے﴿ اِنَّ اْلَّذِینَ کَفَرُوا﴾کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں، یعنی وہ لوگ جو حق کو رد کرنے پر تلے
Flag Counter