Maktaba Wahhabi

64 - 199
گا۔لیکن میں کہتا ہوں کہ مجھے کوئی نہیں لوٹ سکتا کیونکہ میں ایک بہت طاقتور مجرم ہوں اور میرے سینکڑوں محافظ ہیں۔ میں کسی کو بھی لوٹ سکتا ہوں لیکن مجھے کوئی نہیں لوٹ سکتا۔ ڈاکہ زنی عام آدمی کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے لیکن میرے جیسے با اثر آدمی کے لیے نہیں۔ پولیس تمھیں گرفتار کر سکتی ہے: کچھ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ اگر تم لوگوں کو لوٹو گے تو پولیس تمھیں گرفتار کرلے گی۔ لیکن پولیس مجھے گرفتار نہیں کر سکتی کیونکہ میں پولیس کو حصہ دیتا ہوں اور میرے حصے دار وزیر بھی ہیں۔ میں اس بات سے متفق ہوں کہ اگر عام آدمی ڈاکہ زنی کرے گا تو وہ پکڑا جائے گا اور یہ اس کے لیے اچھا نہ ہو گا لیکن میں غیر معمولی طور پر با اثر اور طاقتور مجرم ہوں۔ میرے سامنے کوئی منطقی دلیل پیش کریں کہ میرے لیے ڈاکہ زنی کیوں بُری ہے، تب میں اس برے کام سے رک جاؤں گا۔ پیسہ کمانے کا آسان طریقہ: کچھ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ اس طریقے سے روپیہ کمانا آسان ہے، اس میں کوئی مشکل نہیں۔ میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ یہ آسان طریقہ ہے اور یہی و جہ ہے کہ میں ڈاکہ زنی کرتا ہوں۔ اگر ایک شخص کو یہ اختیار دیا جائے کہ پیسہ کمانے کا آسان طریقہ منتخب کرے یا مشکل تو منطقی شخص آسان راستہ ہی اختیار کرے گا۔ انسانیت کے منافی فعل: کچھ لوگوں کے نزدیک ڈاکہ زنی انسانیت کے خلاف ہے اور یہ کہ ایک انسان کو دوسروں کا خیال رکھنا چاہیے۔ میں دوبارہ دلیل دے کر یہ پوچھنا چاہوں گا کہ جس چیز کو ’’انسانیت‘‘ (Humanity) کہتے ہیں وہ کس کا قانون ہے اور مجھے کیوں اس پر عمل کرنا چاہیے؟ یہ قانون جذباتی اور جوشیلے شخص کے لیے اچھا ہو سکتا ہے مگر میں تو منطقی شخص ہوں مجھے دوسروں کا خیال کرنے میں کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔ خود غرضی سے لطفِ حیات: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اوروں کو لُوٹنا خود غرضی ہے۔ یہ ٹھیک
Flag Counter