Maktaba Wahhabi

176 - 199
سوال :26 کیا قرآن اللہ کا کلام ہے؟ ’’قرآن اللہ کا کلام نہیں بلکہ اس کے برعکس یہ شیطان کا کارنامہ ہے؟‘‘ متعصب مغربی مصنفین اور پادری یہ بے سروپا الزام دہراتے رہتے ہیں، اسی طرح کا الزام مکہ کے کافروں نے بھی لگایا تھا کہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) کو شیطان کی طرف سے الہام ہوتا ہے۔ جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :  ﴿ اشْتَكَى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقُمْ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ، فَقَالَتْ: يَا مُحَمَّدُ، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ شَيْطَانُكَ قَدْ تَرَكَكَ، لَمْ أَرَهُ قَرِبَكَ مُنْذُ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثٍ "، قَالَ: " فَأَنْزَلَ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى﴾ ’’ (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے تو آپ نے دو یا تین راتیں قیام اللیل نہ کیا۔ اس دوران میں ایک عورت آئی اور کہنے لگی: اے محمد! میرا خیال ہے کہ تمھارے شیطان نے تمھارے پاس آنا چھوڑ دیا ہے ۔ میں نے دو تین راتوں سے اسے تمھارے پاس آتے نہیں دیکھا ۔ اس پر اللہ عزّوجلّ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ’’ دن چڑھے کی قسم! اور رات کی جب وہ چھا جائے (اے نبی!) آپ کے رب نے
Flag Counter