Maktaba Wahhabi

202 - 199
سوال :33 کیا اسلام تشدد اور خونریزی کی دعوت دیتا ہے؟ ’’کیا اسلام تشدد، خونریزی اور بہیمیت کو فروغ دیتا ہے، اس لیے کہ قرآن کہتا ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ جہاں کہیں کفار کو پائیں انھیں قتل کردیں؟‘‘ قرآن کریم سے بعض مخصوص آیات کا غلط طورپر اس لیے حوالہ دیاجاتا ہے کہ اس غلط تصور کو قائم رکھا جا سکے کہ اسلام تشدد کی حمایت کرتا ہے اوراپنے پیروکاروں پرزور دیتا ہے کہ وہ دائرۂ اسلام سے باہر رہنے والوں کو قتل کردیں۔ آیت جس کا غلط حوالہ دیا جاتا ہے سورۂ توبہ کی مندرجہ ذیل آیت کا اسلام کے ناقدین اکثر حوالہ دیتے ہیں تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ اسلام تشدد، خون ریزی اور وحشت کو فروغ دیتا ہے: ﴿فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدتُّمُوهُمْ ﴾ ’’تم مشرکوں کو جہاں کہیں پائو، انھیں قتل کردو۔‘‘ [1]
Flag Counter