Maktaba Wahhabi

157 - 199
سوال :24 کیا زمین چپٹی اور ہموار ہے؟ ’’قرآن یہ کہتا ہے کہ زمین کو تمھارے لیے بچھونا بنادیا گیا ہے۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ زمین چپٹی اور ہموار ہے۔ کیا یہ بات مسلمہ جدید سائنسی حقائق کے منافی نہیں؟‘‘ اس سوال میں قرآن کریم کی سورۂ نوح کی ایک آیت کاحوالہ دیا گیا ہے جس میں فرمایا گیا ہے: وَاللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا  ’’اور اللہ نے تمھارے لیے زمین کو بچھونا بنایا ہے۔‘‘ [1] لیکن مندرجہ بالا آیت کا جملہ مکمل نہیں۔ جملہ اس سے اگلی آیت میں جاری ہے جو پچھلی آیت کی وضاحت کرتا ہے۔ اس میں ارشاد ہے: لِّتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا ’’تاکہ تم اس کے کشادہ راستوں پر چل سکو۔‘‘ [2] اسی طرح کا ایک پیغام سورۂ طٰہٰ میں دہرایا گیا ہے: الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَسَلَكَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا
Flag Counter