Maktaba Wahhabi

47 - 199
شرح کم ہو جائے گی اور یہ اسلامی شریعت کے نفاذ کا بابرکت نتیجہ ہو گا۔ اسلام میں تمام مسائل کا عملی حل : اسلام بہترین طرزِ زندگی ہے کیونکہ اس کی تعلیمات محض نظریاتی ہی نہیں بلکہ وہ انسانیت کو درپیش مسائل کے عملی حل بھی پیش کرتی ہیں،لہٰذا اسلام انفرادی اور اجتماعی سطحوں پر بہتر نتائج حاصل کرتا ہے۔ اسلام بہترین طرزِ زندگی ہے کیونکہ یہ قابلِ عمل عالمگیر مذہب ہے جو کسی ایک قوم یا نسل تک محدود نہیں، اسی لیے دوسرے مذاہب کے مقابلے میں صرف اسلام ہی ایسا دین ہے جس کو اپنا کر انسان اپنی شاہراہِ حیات بالکل سیدھی بنا کر اخروی زندگی میں کامیابی و کامرانی حاصل کر سکتا ہے۔ اور اخروی کامیابی ہی حقیقی کامیابی ہے۔
Flag Counter