Maktaba Wahhabi

129 - 199
ڈرائیور کو؟ فطری بات ہے کہ آپ ڈرائیور کو الزام دیں گے۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ کار کتنی اچھی ہے، ڈرائیور کو نہیں بلکہ کار کی صلاحیت اوراس کے مختلف پہلوئوں کو دیکھنا چاہیے کہ یہ کتنی تیز چلتی ہے، ایندھن کتنا استعمال کرتی ہے، کتنی محفوظ ہے وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح اگر یہ بات محض دلیل کے طور پر مان بھی لی جائے کہ مسلمان خراب ہیں تو بھی ہم اسلام کو اس کے پیروکاروں سے نہیں جانچ سکتے۔ اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اسلام کتنا اچھا ہے تو اُسے اس کے مستند ذرائع سے پرکھیں، یعنی قرآنِ مجید اور صحیح احادیث سے! اسلام کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی سے پرکھیں اگر آپ عملی طور پر یہ دیکھنا چاہیں کہ کار کتنی اچھی ہے تو اس کے سٹیرنگ وہیل پر کسی ماہر ڈرائیور کو بٹھائیں، اسی طرح یہ دیکھنے کے لیے کہ اسلام کتنا اچھا دین ہے تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اللہ کے آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سامنے رکھ کر دیکھیں۔ مسلمانوں کے علاوہ بہت سے دیانتدار اور غیر متعصب غیر مسلم مؤرخوں نے علانیہ کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بہترین انسان تھے۔ مائیکل ایچ ہارٹ نے ’’تاریخ پر اثر انداز ہونے والے سو انسان‘‘ کے عنوان سے کتاب لکھی جس میں سرفہرست پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی ہے۔ غیر مسلموں کی اور بھی بہت سی مثالیں ہیں جن میں انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت زیادہ تعریف کی ہے، مثلاً: تھامس کارلائل، لامارٹن وغیرہ۔
Flag Counter