Maktaba Wahhabi

160 - 199
سوال :25 کیا قرآن، بائبل کی نقل ہے؟ ’’کیا یہ درست نہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن ،بائبل سے نقل کیا ہے؟‘‘ بہت سے ناقدین یہ الزام لگاتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ قرآن خود تصنیف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اسے دوسرے انسانی ذرائع یا سابقہ الہامی کتب سے اخذ کیا ہے۔ ان کے اعتراضات اس نوع کے ہیں: رومی لوہار کی حقیقت بعض مشرکین نے نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ الزام لگایا کہ انھوں نے قرآن مکہ کے نواح میں مقیم ایک رومی لوہار سے سیکھا جو مذہباً عیسائی تھا۔ نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اسے کام کرتے ہوئے دیکھنے جایا کرتے تھے۔ایک وحیٔ قرآن ہی اس الزام کو مسترد کردینے کے لیے کافی تھی۔ سورہ نحل میں فرمایا گیا: ﴿وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَرٌ ۗ لِّسَانُ الَّذِي يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ وَهَـٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ ﴾ ’’اور ہمیں بخوبی علم ہے کہ وہ کہتے ہیں (یقینا) اس نبی کو ایک آدمی سکھاتا ہے۔اس
Flag Counter