Maktaba Wahhabi

230 - 199
سوال :41 کیا مسیح علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں؟ ’’کیا یہ بات درست نہیں کہ آپ کا قرآن سورۂ مریم (آیت: 33) میں ذکر کرتا ہے کہ یسوع مسیح علیہ السلام انتقال کرگئے اور پھر زندہ کیے گئے اور اٹھائے گئے تھے؟‘‘ قرآن مجید میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام انتقال کرگئے بلکہ ان کا قول صیغۂ مستقبل میں ہے۔ سورۂ مریم میں عیسیٰ u کی بابت ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ انھوں نے کہا: ﴿وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا﴾ ’’اور سلام ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا، اورجس دن میں مرجائوں گا، اورجس دن میں زندہ کرکے اٹھایا جائوں گا۔‘‘ [1] قرآن کا بیان یہ ہے کہ مسیح علیہ السلام نے کہا: سلام ہومجھ پر جس روز میں پیدا ہوا اور جس روز میں مرجاؤ ں گا۔ یہ نہیں کہا گیا کہ جس روز میں فوت ہوا۔ یہ بات مستقبل کے صیغے میں کہی گئی ہے، صیغۂ ماضی میں نہیں ۔
Flag Counter