Maktaba Wahhabi

57 - 199
سوال :4 مسلمان بنیاد پرست اور دہشت گرد ہیں؟ ’’مسلمانوں کی اکثریت بنیاد پرست اور دہشت گرد کیوں ہے؟‘‘ یہ سوال مذاہب یا عالمی امور کے متعلق کسی بحث میں بالواسطہ یا بلاواسطہ مسلمانوں کے بارے میں کیا جاتا ہے۔ راسخ العقیدہ اور’’بنیاد پرست‘‘ مسلمانوں کا ذکر تمام ذرائع ابلاغ میں بار بار کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسلام اور مسلمانوں کے متعلق افترا پردازی کی انتہا کر دی جاتی ہے۔ دراصل یہ بے بنیاد پروپیگنڈہ مسلمانوں کے خلاف امتیاز اور تشدد کا باعث بنتا ہے۔ اس کی ایک مثال اوکلا ہوما میں ہونے والے بم دھماکے کی ہے جس کے بعد امریکی میڈیا نے مسلم دشمنی کی مہم چلائی۔ اسے مشرقِ وسطیٰ کے مسلمانوں کی سازش قرار دیا گیا جبکہ مجرم امریکی فوج کا ایک سپاہی تھا۔ آئیے! ہم ’’دہشت گردی‘‘ اور ’’بنیاد پرستی‘‘ کے الزامات کا تجزیہ کریں: بنیاد پرست کی تعریف بنیاد پرست ایسے شخص کو کہتے ہیں جو اپنے عقیدے یا نظریے کی مبادیات ،یعنی بنیادی باتوں سے پوری طرح وابستہ ہو اور ان پر پوری طرح کاربند ہو۔ اگر ایک شخص اچھا ڈاکٹر
Flag Counter