Maktaba Wahhabi

131 - 199
سلسلے میں اعتراض کرے ، اسی طرح غیرمسلموں کا یہ اعتراض بھی قطعی غلط ہے کہ مکہ اور مدینہ میں ان کے داخلے پر پابندی کیوں ہے۔ ویزاپالیسی جب کوئی شخص کسی دوسرے ملک کاسفر کرتاہے، سب سے پہلے اسے ویزے کی درخواست دینی پڑتی ہے جوگویا اس ملک میں داخل ہونے کا اجازت نامہ ہے ۔ ہر ملک کے اپنے قوانین وضوابط اور ویزا جاری کرنے کی شرائط ہیں ۔ اگر ان کےمعیار اور شرائط کوپورا نہیں کیاجاتا توان کو داخلے کی اجازت نہیں ملتی ۔ ویزا جاری کرنے والے ملکوں میں سب سے زیادہ سخت قوانین امریکہ کےہیں، خاص طور پ جب تیسری دنیا کے لوگوں کوویزا دینے کا معاملہ ہو۔ ویزا حاصل کرنے سے پہلے ان کی بہت سی شرائط کوپورا کرنا پڑتا ہے ۔ جب میں سنگا پور گیاتوان کے امیگریشن فارم پر درج تھا کہ وہاں منشیات لے جانے والوں کے لیے موت کی سزامقرر ہے اور ہر ایک کو اس قانون کی پابندی کرنا پڑے گی۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ موت کی سزا وحشیانہ سزاہے ۔ اگر میں ان کی شرائط سے متفق اور ان کے مطلوبہ معیار پر پورا اترتا ہوں تومجھے وہاں جانے کی اجازت ہے ۔ کسی بھی انسان کےلیے مکہ اور مدینہ جانے کی بنیادی شرط یاویزا یہ ہے کہ وہ اپنی زبان سے کہے : لا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحمدُ رَّسُولُ اللّٰہ جس کے معنی یہ ہیں : ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں ۔ “
Flag Counter