Maktaba Wahhabi

188 - 199
سوال :29 کیا قرآن میں تضاد ہے؟ ’’قرآن کریم میں ذکر ہوا ہے کہ اللہ کے نزدیک ایک دن ایک ہزار سال کے برابر ہے۔ ایک دوسری آیت قرآنی کہتی ہے کہ ایک دن پچاس ہزار سال کے برابر ہے، تو کیا قرآن اپنی ہی بات کی نفی نہیں کررہا؟‘‘ قرآن کریم کی سورۃ السجدۃ اور سورۃ الحج میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کی نظر میں جو دن ہے، وہ ہماری دانست کے مطابق ایک ہزار سال کے برابر ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ ’’وہی (اللہ) آسمان سے زمین تک (سارے) معاملات کی تدبیر کرتاہے، پھر ایک دن میں ،جس کی مقدار تمھارے شمار کے مطابق ایک ہزار سال ہے، وہ معاملات اوپر اس کے پاس جاتے ہیں۔‘‘ [1] ایک اور آیت میں ارشاد ہوا کہ اللہ کے نزدیک ایک دن تمھارے پچاس ہزار سال کے برابر ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
Flag Counter