Maktaba Wahhabi

159 - 199
کشادہ فرشِ ارضی قرآن کریم کی متعدد آیات میں یہ فرمایا گیا ہے کہ زمین بچھا دی گئی ہے۔حکم ربانی ہے: ﴿أ وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ ﴾ ’’ہم نے زمین کو (قالین کی طرح) بچھادیا ہے، سو ہم کیسے اچھے بچھانے والے ہیں۔‘‘ [1] اسی طرح قرآن کریم کی متعدد دوسری آیات میں زمین کو کشادہ بچھونا یا فرش کہا گیا ہے۔ارشا د باری تعالیٰ ہے : ﴿أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا ﴾ ’’کیا ہم نے زمین کو ایک فرش نہیں بنایا؟ اور پہاڑوں کو(اس میں) میخیں (نہیں بنایا؟)‘‘ [2] قرآن کریم کی کسی آیت میں معمولی سا اشارہ بھی نہیں کیا گیا کہ زمین چپٹی اورہموار ہے۔ آیات سے صرف یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زمین وسیع اور کشادہ ہے اوراس وسعت و کشادگی کی و جہ بیان کر دی گئی ہے۔ قرآن عظیم میں ارشاد ہے: ﴿يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ أَرْضِي وَاسِعَةٌ فَإِيَّايَ فَاعْبُدُونِ﴾ ’’اے میرے بندو جوایمان لائے ہو! بے شک میری زمین بڑی وسیع ہے، پس میری ہی عبادت کرو۔‘‘[3]
Flag Counter