Maktaba Wahhabi

223 - 199
آیت کے مطابق ابلیس ایک جن تھا۔ قرآن کریم میں کہیں یہ نہیں کہا گیا کہ ابلیس ایک فرشتہ تھا۔ سو قرآن کریم میں اس حوالے سے کوئی تضاد نہیں۔ ارادہ و اختیار جنوں کو ملا، فرشتوں کو نہیں اس سلسلے میں دوسری اہم بات یہ ہے کہ جنوں کو ارادہ و اختیار دیا گیا ہے اور وہ چاہیں تو اطاعت سے انکار بھی کرسکتے ہیں، لیکن فرشتوں کو ارادہ واختیار نہیں دیا گیا اوروہ ہمیشہ اللہ کی اطاعت بجالاتے ہیں، لہٰذا اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی فرشتہ اللہ کی نافرمانی بھی کرسکتا ہے۔ اس حقیقت سے اس بات کی مزید تائید ہوتی ہے کہ ابلیس ایک جن تھا، فرشتہ نہیں تھا۔
Flag Counter