Maktaba Wahhabi

106 - 199
سوال :12 سؤر کا گوشت حرام کیوں ہے؟ ’’سؤر کا گوشت کھانا اسلام میں کیوں منع ہے؟‘‘ اسلام میں سؤر کا گوشت حرام ہے۔ یہ حقیقت بہت واضح ہے۔ مندرجہ ذیل نکات اس کی وضاحت کرتے ہیں کہ یہ کیوں حرام ہے: قرآن میں سؤر کے گوشت کی ممانعت قرآن میں سؤر کا گوشت کھانے سے کم و بیش 4 جگہ منع فرمایا گیا ہے۔ یہ ممانعت ان آیات : 173/2، 3/5، 145/6 اور 115/16 میں آئی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّٰهِ بِهِ ﴾ ’’ تمھارے لیے حرام کیا گیا ہے مردہ جانور اور خون اور سؤر کا گوشت اور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔‘‘[1] یہ آیات مسلمانوں کو مطمئن کرنے کے لیے کافی ہیں کہ سؤر کا گوشت کیوں منع کیا گیا ہے،تاہم عیسائی اپنی مذہبی کتاب کے حوالے سے قائل ہو سکتے ہیں۔
Flag Counter