Maktaba Wahhabi

194 - 199
سوال :31 افلاک و ارض کی تخلیق چھ یا آٹھ روز میں؟ ’’قرآن کئی مقامات پر یہ بیان کرتا ہے کہ زمین و آسمان چھ دنوں میں پیدا کیے گئے۔ لیکن سورۂ فُصِّلَت (حٰمٓ السجدۃ) میں کہاگیا کہ ز مین وآسمان 8 دنوں میں بنائے گئے۔ کیا یہ ایک تضاد نہیں؟ اسی آیت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زمین 6 دنوں میں پیدا کی گئی اور پھراس کے بعد آسمان 2 دنوں میں پیدا کیے گئے۔ یہ بات بِگ بینگ (Big Bang) یاعظیم دھماکے کے نظریے کے منافی ہے جس کے مطابق زمین و آسمان بیک وقت پیدا ہوئے۔‘‘ مجھے اس بات سے اتفاق ہے کہ قرآن کے مطابق آسمان اورزمین6دنوں،یعنی چھ ادوار میں پیدا کیے گئے ۔ اس کاذکرحسب ذیل سورتوں میں آیا ہے: سورۂ اعراف کی آیت: 54 سورۂ یونس کی آیت: 3 سورۂ ہود کی آیت: 7 سورۂ فرقان کی آیت: 59 سورۂ سجدہ کی آیت: 4 سورۂ ق کی آیت: 38
Flag Counter