Maktaba Wahhabi

99 - 199
بائبل میں شراب کی ممانعت بائبل میں شراب نوشی کو مندرجہ ذیل فقرات میں منع کیاگیا ہے۔ عہد نامۂ عتیق کی کتاب امثال میں ہے: ’’ شراب ایک فریبی مشروب ہے۔ بلا نوشی غضبناک ہے۔ جو بھی اس کے فریب میں آتا ہے یہ اُسے دیوانہ کر دیتی ہے۔‘‘[1] اور عہد نامہ جدید میں کہا گیا ہے: ’’ اور شراب میں دھت نہ رہو۔‘‘[2] شراب بدی کے خلاف مدافعاتی نظام کو معطل کرتی ہے انسان کے دل و دماغ میں بُرائی سے روکنے والا نظام ہوتا ہے جسے نفس لوّامہ کہتے ہیں۔ یہ نفس لوّامہ انسان کو غلط کام کرنے سے روکتا ہے، مثلاً: ایک آدمی عام طور پر اپنے ماں باپ اور بڑوں سے بات کرتے وقت بُری زبان استعمال نہیں کرتا۔ اسے رفع حاجت کی ضرورت پیش آ جاتی ہے تو نفس لوامہ اسے اوروں کے سامنے ایسا کرنے سے روکتا ہے، اس لیے وہ بیت الخلا جاتا ہے یا دُور جا کر اوٹ میں قضائے حاجت سے فارغ ہوتا ہے۔ جب ایک شخص شراب پیتا ہے تو اُسے برائی سے روکنے والا نظام خود ہی رُک جاتا ہے، چنانچہ وہ ایسی حرکات کرتا ہے جو اس کے خصائل میں شامل نہیں ہوتیں، مثال کے طور پر وہ شراب کے نشے میں بُری اور غلیظ زبان استعمال کرتا ہے مگر وہ اپنی غلطی محسوس نہیں کر سکتا، خواہ
Flag Counter