Maktaba Wahhabi

55 - 199
حکمت کی تلوار فروغِ اسلام کا باعث دراصل حکمت کی تلوار ہے۔ یہ ایسی تلوار ہے جو دِل اور دماغ فتح کر لیتی ہے۔ قرآن کہتا ہے: ﴿ ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ۖ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ’’ لوگوں کو اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور بہترین وعظ کے ساتھ بلائیں اور ان سے بہترین طریقے سے بحث کریں۔‘‘[1] نصف صدی میں عالمی مذاہب کے پیروکاروں میں اضافہ 1986ء میں ریڈرز ڈائجسٹ کے ایک مضمون میں 1934ء سے 1984ء تک نصف صدی میں دنیا کے بڑے بڑے مذاہب کے پیروکاروں کی تعداد میں فیصد اضافے کے اعداد و شمار دیے گئے تھے۔ یہ مضمون ’’صاف سچ‘‘ (The Plain Truth) نامی جریدے میں بھی چھپا۔ ان میں سرفہرست اسلام تھا جس کے پیروکاروں کی تعدادمیں 235 فیصد اضافہ ہوا اور عیسائیت میں اضافہ صرف 47فیصد رہا۔ پوچھا جا سکتا ہے کہ اس صدی میں کون سی مذہبی جنگ لڑی گئی جس نے لاکھوں لوگوں کو مسلمان کر دیا۔ امریکہ اور یورپ میں روز افزوں مذہب اسلام ہے آج یورپ اور امریکہ میں سب سے زیادہ بڑھنے والا مذہب اسلام ہے۔ وہ کون سی تلوار
Flag Counter