Maktaba Wahhabi

144 - 199
بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا ” (اے نبی!)کہہ دیجیے:اگر سب انسان اورجن اس بات پر جمع ہوجائیں کہ اس قرآن کا مثل بنالائیں تو وہ اس جیسا نہیں لا سکیں گے، اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار ہی کیوں نہ ہوں۔‘‘ [1] پھراس چیلنج کو سورۂ ہود کی حسب ذیل آیت کے ذریعے سے آسان بنادیا گیا: ﴿أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۖ قُلْ فَأْتُوا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهِ مُفْتَرَيَاتٍ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ اللّٰهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ﴾ ’’کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے (اپنے پاس سے) یہ (قرآن) گھڑ لیا ہے ؟ (سواے نبی!) کہہ دیجیے :پھر لے آئو تم بھی دس سورتیں ویسی ہی گھڑی ہوئی اور (مدد کے لیے) بلالو جسے تم بلا سکو اللہ کے سوا، اگر تم سچے ہو۔‘‘[2] بعد میں سورۂ یونس کی مندرجہ ذیل آیت میں چیلنج کو آسان تر بنا دیا گیا : ﴿أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۖ قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّثْلِهِ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ اللّٰهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ﴾ ’’کیا وہ (کافر) کہتے ہیں کہ اس (رسول) نے اسے گھڑ لیا ہے ؟ ( اے نبی!) کہہ دیجیے: تو تم اس جیسی ایک ہی سورت لے آئو اور (مدد کے لیے ) اللہ کے سوا جن کو بلا سکتے ہو بلالو ، اگر تم سچے ہو ۔‘‘[3] آخر کارسورۂ بقرۃ میں اللہ تعالی ٰ نے اس چیلنج کو مزید آسان بنا دیا اوریہ کہا : ﴿وَإِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُم مِّن دُونِ اللّٰهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَن تَفْعَلُوا
Flag Counter