Maktaba Wahhabi

125 - 199
کچھ لوگ سنن ابو داود میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کا حوالہ دے سکتے ہیں۔اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وَإِنَّ هَذِهِ الْمِلَّةَ سَتَفْتَرِقُ عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ, ثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ, وَهِيَ الْجَمَاعَةُ. ’’بے شک یہ ملت تہتر(73) فرقوں میں بٹ جائے گی۔ بہتر(72) فرقے دوزخ میں جائیں گے اور ایک جنت میں داخل ہو گا اور وہ ’’الجماعۃ‘‘ (یعنی صحابہ کے منہج پر قائم گروہ) ہوگا۔‘‘[1] حدیث یہ بتاتی ہے کہ نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تہتر (73) فرقے بننے کی پیش گوئی کی۔ آپ نے یہ نہیں کہا کہ مسلمانوں کو فرقوں میں تقسیم ہونے کی شعوری کوشش کرنی چاہیے۔ قرآنِ عظیم ہمیں فرقے بنانے کی ممانعت کرتا ہے۔ جو لوگ قرآن پاک اور صحیح حدیث کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہیں اور فرقے نہیں بناتے اور نہ لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں، وہی صحیح راستے پر چلنے والے ہیں۔ جامع ترمذی میں حضرت عبد اللہ بن عمرورضی اللہ عنہ کی حدیث کے مطابق نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ مِلَّةً كُلُّهُمْ فِي النَّارِ إِلَّا مِلَّةً وَاحِدَةً قَالُوا وَمَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللّٰهِ قَالَ مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي ’’میری امت تہتر(73)گروہوں میں بٹ جائے گی اور ان میں سے تمام گروہ جہنم میں جائیں گے سوائے ایک گروہ کے۔‘‘ راوی نے پوچھا کہ یہ کون سا گروہ ہوگا ؟
Flag Counter