تاکہ پڑھنا اور مطالعہ کرنا شخصی تربیت اور وقت گزاری میں مفید بن سکے، مناسب ہے کہ آدمی روزانہ اپنا کچھ وقت مفید مجلات وکتب کے مطالعہ کے لیے خاص کرے، بسا اوقات آدمی مطالعے کے سلسلے میں حیران ہوتا ہے کہ کونسان موضوع پڑھنا شروع کرے؟ کون سی کتاب پڑھے؟ اور کس کے لیے پڑھے؟ اس موڑ پر ایک ہوشیار مربی، بیدار مغز استاد اور ناصح مرشد کا مشورہ بہت اہم اور مفید ہوتا ہے۔ اس جگہ ہم کچھ ایسے موضوعات اور عناوین کے مطالعہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں جن کا اثر براہ راست ایک مسلمان کی شخصی تربیت پر ہوتا ہے، یہ موضوعات اس اعتبار سے ممتاز ہیں کہ یہ ہر مومن کے لیے اہم ہیں اور کوئی بھی مکلف فرد اپنی زندگی کے کسی بھی مرحلے میں ان سے بے نیاز نہیں ہوسکتا، اسی طرح یہاں ہم ان کتابوں کی جانب رہنمائی کر رہے ہیں جو ان پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں، وہ موضوعات درج ذیل ہیں :
۱۔ عبادات اور سنن
۲۔ سیرت نبوی اور صالحین کے حالات زندگی
۳۔ مواعظ اور اعمال قلوب جیسے اخلاص، توکل، مراقبہ اور خوف ورجاء وغیرہ
۴۔ اسلامی اخلاق اور مسلم شخصیت کی صفات
ان موضوعات کی تعیین سے اس بات کی تردید کرنا مقصود نہیں کہ مختلف انواع اقسام کی کتابوں اور اخبارات و جرائد کا مطالعہ آدمی کو مہذب اور تعلیم یافتہ نہیں بناتا ہے، اس معلومات میں اضافہ کرتا ہے اور دوسروں کے تجربات سے استفادہ کا موقع فراہم کرتاہے۔ یہ کوئی اہم بات نہیں ہے کہ انسان کا دل ودماغ صرف معلومات سے بھر جائے بلکہ اہم یہ ہے کہ جو کچھ پڑھا گیا ہے ان پر کتاب وسنت کے ثابت شدہ اصول وقواعد کی حکومت قائم رہے، اس صورت میں قاری تعلیم یافتہ، مہذب اور زیرک ہوگا۔
جاسر الجاسر کہتے ہیں :
’’اس طریقۂ مطالعہ سے معرفت، ترقی، نمو، بیدار مغزی اور پختگی آتی ہے اور
|