خارجی دباؤ کے غیر ابلتا ہے، اوربلا کسی جبروا کراہ کے شر سے نفرت اور دوری ہوجاتی ہے۔
تقویٰ کے فوائد
تقویٰ کے التزام ہی سے دنیا وآخرت کی کامیابی ہے، ہم نے اس جگہ قرآن وحدیث سے چن چن کر تقویٰ کے کچھ اہم فوائد کا تذکرہ کیا ہے جو درج ذیل ہیں :
۱۔ تقویٰ سے سیئات مٹتے ہیں اورحسنات میں زیادتی ہوتی ہے۔
۲۔ تقویٰ سے اللہ کی محبت اور حفاظت متحقق ہوتی ہے۔
۳۔ تقویٰ سے تمام امور میں رشدوہدایت، خیر کی توفیق اور الہام کا حصول ہوتا ہے۔
۴۔ تقویٰ سے حق وباطل اور ہدایت وضلالت کے مابین تمیز کی قدرت پیدا ہوتی ہے۔
۵۔ تقویٰ سے رنج وغم اور کرب والم سے دوری حاصل ہوتی ہے۔
۶۔ تقویٰ سے حصول رزق کے ذرائع میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔
۷۔ تقویٰ اللہ رب العالمین سے ملاقات کی تیاری کا ذریعہ ہے۔
۸۔ تقویٰ سے اللہ رب العالمین کی تابعداری متحقق ہوتی ہے اور روئے زمین پر تمکن حاصل ہوتا ہے۔
۹۔ تقویٰ سے قیامت کی ہولناکی اور عذاب جہنم سے نجاب ملتی ہے۔
۱۰۔ تقویٰ سے اللہ رب العالمین کی رضا وخوشنودی اور جنت میں اعلیٰ درجات کا حصول ممکن ہوتا ہے۔
یہ اور ان کے علاوہ دیگر فوائد ایسے ہیں جن سے ہمکنار ہونے کی خواہش ہر شخص کرتا ہے، لیکن صرف تمنا اور خواہش سے ان کا حصول ممکن نہیں بلکہ متقی کے درجہ کو پہنچنے پر ہی یہ چیز ہمیں مل سکتی ہیں۔‘‘
حصول تقویٰ کے ذرائع:
تقویٰ جیسے اس عظیم اسلوب کے حصول کا ذریعہ یہ ہے کہ بندہ متقین کی ان صفات سے
|