Maktaba Wahhabi

223 - 255
۱۔ فہم ومنقاشہ میں شخصی امتیاز وخصوصیت اور تفاوت کی رعایت کرنا۔ ۲۔ حتی الامکان جس بیان کی کوشش کرنا، اور امثال و محاورات وغیرہ کے ذریعہ اپنے افکار ونظریات کی توضیح و تشریح کرنا۔ ۳۔ متفق علیہ اور مشترک نقاط(پوائنٹ) سے گفتگو کا آغاز کرنا۔ ۴۔ علمی اور استنادی حیثیت سے مصادر اور اعداد وشمار کے ذکر کے ساتھ گفتگو اور مباحثہ کو مدلل کرنا۔ ۵۔ فریق ثانی کے پورے کلام کو سمجھنے سے پہلے اس پر مناقشہ اور اعتراض پرہیز کرنا۔ ۶۔ اختلاف کے تمام مواقع کا مکمل احاطہ کرنا تا کہ اسے رد کرنا یا قبول کرنا ممکن ہوسکے۔[1] چہارم:.... اختلاط یا علیحدگی پسندگی آدمی کے لیے اپنی ذاتی تربیت میں عزلت گزینی(علیحدگی پسندی) اور اختلاط و مخالطت(مل جل کر رہنے) میں کیا بہتر ہے، اس موضوع پر علماء کے بے شمار علمی مباحثے ہوئے ہیں۔ کچھ علماء اور مربیان کا خیال ہے کہ عزلت(گوشہ نشینی) ہر حال میں افضل اور بہتر ہے جب کہ دیگر کچھ حضرات کا خیال ہے کہ مل جل کر رہنا ہی افضل اور بہتر ہے، لیکن صحیح اور درست بات یہ ہے کہ ان دونوں کے درمیان تفریق ممکن نہیں اور ایک دوسرے سے بے نیاز ہونا بھی ناممکن ہے، کیونکہ ان میں سے ہر ایک کا شخصی تربیت میں اچھا خاصا اثر پایا جاتا ہے، ذیل میں ہم ان دونوں کے آثار وفوائد کو واضح کریں گے اور کتاب وسنت سے دلیل پکڑتے ہوئے یہ بتلائیں گے کہ وہ آثار فوائد کب اور کن لوگوں کو حاصل ہوں گے۔
Flag Counter