(د).... گوشہ نشینی سے لوگوں کے شروحسد، مکر وفریب اور ان کے پاس موجود چیزوں کی طمع سے آدمی محفوظ رہتا ہے۔ یہ فائدہ صرف لوگوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے ہی سے حاصل ہوسکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
﴿ وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَأَبْقَى ﴾ (طہ: ۱۳۱)
’’اور اپنی نگاہیں ہرگز ان چیزوں کی طرف نہ دوڑانا جو ہم نے ان میں سے مختلف لوگوں کو آرائش دنیا کی دے رکھی ہیں تاکہ انہیں اس میں آزمالیں، تیرے رب کا دیا ہوا ہی(بہت) بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔‘‘
اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اُنْظُرُوْا اِلٰی مَنْ ہُوَ أَسْفَلَ مِنکُمْ، وَلَا تَنْظُرُوْا اِلٰی مَنْ ہُوَ فَوْقَکُمْ، فَہُوَ أَجْدَرَ اَلّ َا تَزْدَرُوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ۔))[1]
’’(دنیاوی امور میں ) ان لوگوں کو دیکھو جو تم سے نیچے ہیں، اور ان لوگوں کو نہ دیکھو جو تم سے اونچے(بہتر) ہیں، اللہ کی نعمتوں کو اپنے اوپر حقیر نہ جاننے کے لیے یہی کیفیت زیادہ مناسب ہے۔‘‘
شخصی تربیت میں میل ملاپ کے فوائد
گوشہ نشینی کے فوائد کے بارے میں جاننے کے بعد اب اختلاط کے فوائد پر بھی ایک نظر ڈالتے چلیں جو اس طرح ہیں :
(الف).... تعلیم وتعلم:
حریت اور بالخصوص حریت علم کی بحث کے آغاز میں یہ واضح کیا جا چکا ہے کہ کچھ امور
|