Maktaba Wahhabi

143 - 255
پہلی بحث: اسلامی عبادات ۱:....تعبدی شعائر اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ ﴾ (الانفال: ۲۴) ’’اے ایمان والو! تم اللہ اور اس کے رسول کے کہنے کو بجا لاؤ جب کہ رسول تم کو تمہاری حیات بخش چیز کی طرف بلاتے ہیں۔‘‘ یقیناً اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جس چیز کی طرف بلاتے ہیں اس میں دلوں کی زندگی، نفوس کا تزکیہ اور ایمان کی زیادتی پائی جاتی ہے، اور تعبدی شعائر میں بندے اور رب کے درمیان تعلقات میں استحکام اور ایمان میں نکھار اور پختگی پیدا ہوتی ہے، سب سے اہم چیز جس سے بندہ اپنے رب سے تقرب حاصل کرسکتا ہے، اور جس سے اس کے ایمان میں زیادتی اور درجات میں بلندی ہوسکتی ہے وہ ہے ان تمام فرائض کی ادائیگی جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے ہر بندے پر فرض قرار دے رکھا ہے اور یہ چیزبندوں کے درمیان مشترک طور پائی جاتی ہے اس میں اس کا تعلق کیف نہیں بلکہ کم سے ہے۔ البتہ فرائض کے علاوہ نفلی عبادات میں لوگ جداگانہ حیثیت کے ہیں جیسا کہ شخصی تربیت کے مبادیات میں حریت عبادت کے تحت بیان کیا جا چکا ہے، حدیث قدسی میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ((إِنَّ اللّٰہَ قَالَ مَنْ عَادَی لِی وَلِیًّا فَقَدْ آذَنْتُہُ بِالْحَرْبِ وَمَا تَقَرَّبَ إِلَیَّ عَبْدِی بِشَیْئٍ أَحَبَّ إِلَیَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَیْہِ وَمَا یَزَا
Flag Counter