Maktaba Wahhabi

142 - 255
پہلي بحث:....اسلامي عبادات اس میں مندرجہ ذیل تین امور بیان کیے گئے ہیں : ۱۔ شعائر تعبدی ۲۔ محاسبہ ۳۔ خوف الٰہی دوسري بحث:....اسلامي معاملات اس میں درج ذیل چار امور بیان کیے گئے ہیں : ۱۔اسلامی اخلاق سے متصف ہونا ۲۔ اسوہ وقد وہ بنانا ۳۔ بحث ومباحثہ اور سوالات کرنا ۴۔ تنہائی یا صحبت ومجلس اختیار کرنا تیسری بحث:....وقت کی قدر کرنا اور اسے ضیاع سے بچانا اس میں تین امور زیر بحث آئیں گے: ۱۔ اچھی عادت اپنانا یا بنانا ۲۔ فارغ اوقات میں مصروفیت کو اپنانا ۳۔ کوشش کرنا اور غلطی کا ہونا یہ اسالیب اس مسلم شخصیت کے لیے تازیانہ ہیں جو تزکیۂ نفس چاہتا ہے، اور ان اسالیب میں سے ہر ایک دوسرے کی تکمیل ہوتی ہے، ان میں سے کچھ اسالیب ایسے ہیں جو شعور انسانی میں پیوست ہیں اور جنہیں انسان اپنی ذات اور دوسروں کے ساتھ برتتا رہتا ہے، اور کچھ اسالیب ایسے ہیں جن کے استعمال میں بعض حواس انسانی کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی اتنا ہی مطلوبہ فائدہ زیادہ حاصل ہوگا۔ قوت سمع، بصر، قراء ت اور ادراک کا کسی ادراکی، یا تعلیمی، یا عاطفی، یا انفعالی نظاط میں اشتراک اس کے لیے زیادہ ٹھوس اور گہری دلچسپی کے پائے جانے کا سبب ہوگا۔[1] ٭٭٭
Flag Counter