Maktaba Wahhabi

53 - 255
پہلی بحث حریت وآزادی حریت اور آزادی انجام کا تعیین و تعین کو شامل ہے، اور وہ اس پہلو سے شخصی وذاتی تربیت کے مطابق ہے، اسی وجہ سے آزادی انسانی طبیعت ومزاج کی ایک نمایاں علامت مانی جاتی ہے، اسی کے ذریعے سے کوئی شخص متعین کرتا ہے کہ وہ آئندہ کیا بنے گا، کیا کرے گا اور کیا عقیدہ رکھے گا۔[1] اسی وجہ سے آزادی انسانی شخصیت کی تکمیل کا ایسا سب سے اہم ذریعہ ہے جس کی شخصیت سازی کی تکمیل کے لیے تربیت کوشاں ہے۔ حریت کے استعمال کے لیے شریعت مطہرہ نے ہر شخص کے لیے کھلی بنیادیں وضع کی ہیں تا کہ اس کی خواہشات اور ہوس اسے مطلق العنان نہ بنا دیں اور اس کا قدم پھسل جائے اور اس کی سوچ بھٹک جائے اور وہ اپنی دنیا و آخرت کا گھاٹا اٹھائے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَلَا تَتَّبِعِ الْهَوَى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ ﴾ (صٓ: ۲۶) ’’اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی نہ کر، ورنہ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی۔‘‘ نیز فرمایا: ﴿ وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِنَ اللَّهِ ﴾ (القصص: ۵۰) ’’اور اس سے بڑھ کر بہکا ہوا کون ہے جو اللہ کی رہنمائی کو چھوڑ کر اپنی خواہشات کے پیچھے پڑا ہوا ہو۔‘‘
Flag Counter