Maktaba Wahhabi

156 - 255
الْأَلْبَابِ (190) الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴾ (آل عمران: ۱۹۰، ۱۹۱) ’’آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات دن کے ہیر پھیر میں یقیناً عقلمندوں کے لیے نشانیاں ہیں، جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوئے کرتے ہیں، اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غوروفکر کرتے رہتے ہیں، اور کہتے ہیں، اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ بے فائدہ نہیں بنایا، تو پاک ہے، پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔‘‘ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَقُوْلُ اللّٰہُ تَعَالٰی: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِیْ بِیْ، وَأَنَا مَعَہٗ ح ِیْنَ یَذْکُرُنِیْ۔ اِنْ ذَکَرَنِیْ فِیْ نَفْسِہِ ذَکَرْتُہٗ فِیْ نَفْسِیْ۔ وَاِنْ ذَکَرَنِیْ فِیْ مَلَأ ذَکَرْتُہٗ فِی مَلَإِہُمْ خَیْرٌ مِنْہُمْ۔ وَ اِنْ تَقَرَّبَ مِنِّیْ شِبْرًا تَقَرَّبْتُ اِلَیْہِ ذِرَاعًا۔ وَ اِنْ تَقَرَّبَ اِلَیَّ ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ مِنْہُ بَاعًا۔ وَاِنْ أَتَانِیْ یَمْشِیْ أَتَیْتُہٗ ہَرْوَلَۃً۔))[1] ’’میں اپنے بندے کے(ساتھ معاملہ کرنے میں اس کے) حسن ظن کے مطابق ہوں۔ جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ رہتا ہوں، اگر وہ مجھے اپنے جی میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے جی میں یاد کرتا ہوں، اور جب وہ مجھے مجلس میں یاد کرتا ہے تو میں اسے اس کی مجلس سے بہتر مجلس میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ میری جانب ایک بالشت بڑھتا ہے تو میں اس کی جانب ایک ہاتھ بڑھتا ہوں، اور اگر وہ ایک ہاتھ میری جانب آتا ہے تو میں ایک گز بڑھتا ہوں، اور اگر وہ چل کر میری طرف آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کے قریب آتا ہوں۔‘‘
Flag Counter