Maktaba Wahhabi

151 - 255
اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تعریف کی ہے اور ہر فرد کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی ہے۔ فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ (29) لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ ﴾ (الفاطر: ۲۹، ۳۰) ’’بیشک جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں، اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں، اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں، اور ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی خسارہ میں نہ ہوگی، تا کہ ان کو ان کی اجرتیں پوری دے، اور ان کو اپنے فضل سے اور زیادہ دے، بیشک وہ بڑا بخشنے والا قدردان ہے۔‘‘ سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہٗ۔))[1] ’’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن کو خود سیکھے اور دوسروں کو بھی سکھلائے۔‘‘ اور سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ((مَثَلُ الَّذِیْ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَہُوَ حَافِظٌ لَہُ مَعَ السَّفَرَۃِ الکِرَامِ الْبَرَرَۃِ، مِثْلُ الَّذِیْ یَقْرَأ القُرآنَ وَہُوَ یَتَعَاہَدُہُ وَہُوَ عَلَیْہِ شَدِیْدٌ لَہُ أَجْرَانِ۔))[2] ’’جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور اس کو یاد بھی رکھتا ہے اس کا حشر نیک بزرگ فرشتوں کے ساتھ ہوگا، اور وہ شخص جو قرآن پڑھتا ہے اور برابر پڑھتا رہتا ہے
Flag Counter