’’ حساب وکتاب کی پیشگی کے روز اپنے ننگ دھڑنگ کھڑے ہونے کو ایک مثال سے سمجھو، جس دن تم حیران اور خوف زدہ ہوگے اور تمہارا دل دھڑک رہا ہوگا۔‘‘
والنار تلھب من غیظ ومن حنق
علی الصاۃ ورب العرش غضبانا
’’غصہ اور ناراضگی کی آگ نافرمانوں پر بھڑک رہی ہوگی اور عرش والا غضبناک ہوگا۔‘‘
اقرأ کتابک یا عدی علی مھل
فھل تیر فیہ حرفا غیر ماکانا
’’(وہ کہے گا) اے میرے بندے تو ذرا ٹھہر کر اطمینان سے اپنا اعمال نامہ پڑھ لے، کیا تواس میں خلاف واقعہ کوئی حریف دیکھتا ہے؟‘‘
لما قرأت ولم تنکر قراء تہ
اقرا من عرف الأشیاء عرفانا
’’جب تو اسے پڑھ لے گا تو ا س کے پڑھنے کا انکار نہیں کرے گا، بلکہ تو اس کا ایسا اقرار کرے گا کہ جیسے کوئی شخص خوب اچھی طرح پہچانی ہوئی اشیاء کا اقرار کرتا ہے۔‘‘
نادی الجلیل خذوہ یا ملائکتی
وامضو ا بعبد عصی للنار عطشانا
’’اس وقت رب ذوالجلال کہے گا کہ اے میرے فرشتو! اسے پکڑو اور اس نافرمان بندے کو پیاسا آگ میں ڈال دو۔‘‘
المشرکون غدا فی النار یلتھبوا
والمؤمنون بدار الخلد سکانا
’’انجام یہ ہوگا کہ مشرکین بھڑکتی آگ میں ہوں گے اور ایمان والے ہمیشگی کے مکان میں قیام کریں گے۔‘‘
قیامت کی ہولناکیاں بھی مختلف انواع واقسام کی ہیں، منجملہ ان کے وہ پانچ سوالات
|