Maktaba Wahhabi

106 - 255
(( اَکْثِرُوْا ذِکْرَ ہَادِمِ اللَّذَّاتِ۔))[1] ’’تم لذتیں ختم کرنے والی چیز کو یعنی موت کو کثرت سے یاد کرو۔‘‘ ’’بیشک جسے وہ تاریک گھر، خوفناکیوں اور کیڑوں مکوڑوں کا گھر یاد ہوگا اسے یہ دنیا اپنی لذتوں کے باوجود عمل سے اور اس ناداری کے گھر میں سوال و جواب کی تیاری سے نہیں روک سکتی۔ وہ ہمیشہ اپنے نفس کی نگرانی کرتا رہے گا، اللہ عمر بن عبدالعزیز پر رحم کرے! وہ ابن عبدالاعلی کے ان اشعار کو کثرت سے پڑھا کرتے تھے۔‘‘[2] من کان حین تصیب الشمس جبھتہ أو الغبار یخاف الشین والشعثا ’’ وہ جس کی پیشانی پر دھوپ یا گرد لگ جاتی تھی تو ذلت اور پراگندگی محسوس کرتا تھا۔‘‘ ویالف الظل کی تبقی بشاشتہ فسوف یسکن یوما راغما جدثا ’’سائے کا عاشق تھا تا کہ اس کا حسن باقی رہے، عنقریب ناگواری کے باوجود مٹی میں رہائش کرے گا۔‘‘ فی قعر مظلمۃ غبراء مقفرۃ یطیل تحت الثری فی قعرھا اللبثا ’’زمین کے خالی تاریک گڑھے میں مٹی کے نیچے، اسی گڑھے میں زمانے تک رہے گا۔‘‘
Flag Counter