تابعداری کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اس طریقے کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا، گو ان کے باپ دادے بےعقل اور گم کرده راه ہوں ۔ [اِتَّبِعُوْا مَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِيَاۗءَ۰ۭ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ[1]] ترجمہ:تم لوگ اس کا اتباع کرو جو تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر من گھڑت سرپرستوں کی اتباع مت کرو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت پکڑتے ہو ۔ ان آیات کریمہ میں وحی الہی کے علاوہ پیروی کے ہر راستہ کی نہ صرف صریح نفی موجود ہے بلکہ اسے خلاف عقل و ہدایت قرار دیا گیا ہے تو پھر اپنے اہل حدیث ہونے پر کیوں نہ فخر کروں کہ اس مسلک کی بنیادوحی الہی ہے ؟ اہل حدیث نام میری پہچان ہے ۔ اہل حدیث کی شان میں امام شافعی رحمہ اللہ ودیگر ائمہ کے اقوال اہل حدیث نام میرے عقیدہ ، عمل ، خلق اور منہج کی صداقت کی ضمانت ہے امام شافعی رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے : [أھل الحدیث فی کل زمان کالصحابۃ فی زمانھم [2] یعنی ہر دور میں اہل الحدیث کا وہی مقام و مرتبہ ہے جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اپنے دور میں مقام و مرتبہ تھا ۔ امام شافعی رحمہ اللہ مزید فرماتے تھے : |
Book Name | خطبات |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |