Maktaba Wahhabi

87 - 366
[عَسٰٓى اَلَّآ اَكُوْنَ بِدُعَاۗءِ رَبِّيْ شَقِيًّا][1] اللہ سے دعائیں مانگنے والامحروم ونامراد نہیں ہوسکتا۔ وہ دعا یہ ہے: [اللھم عدلھم او بدلھم] اے اللہ! ان نئی نئی تنظیموں کے زعماء اور ان کے آلہ کاروں کو ہدایت دے اور اگر تو انہیں ہدایت کے قابل نہیں سمجھتا توانہیں بدل ڈال۔ بردرانِ اسلام! فرقہ بندی ایک زہر قاتل ہے، ابلیس کی ذریت زمین پر پھیلی ہوئی ہے، اللہ کے بندوں کوورغلانے،پھسلانے اور گمراہ کرنے کے عمل میں مصروف ہے اور ابلیس اپنے اس چیلے کوباقاعدہ گلے سے لگاتا ہے جو کسی ایک گھر میں پھوٹ ڈالنے میں کامیاب ہوجاتاہے۔ اور یہاں معاملہ گھر کانہیں، جماعت اہل حدیث کا ہے، جواللہ کے نبی کی جماعت ہے۔ آئیے اس جماعت کے ایک ہونے کی، منظم ومتحد ہونے کی دعاکریں، یہ جماعت اس طرح ایک ہوجائے کہ اس پر اللہ کے نبی کا یہ فرمان صادق ومنطبق آجائے: [یداللہ علی الجماعۃ ] جماعت پر اللہ تعالیٰ کاہاتھ ہوتا ہے۔[2] اور ظاہر ہے جس جماعت پر اللہ کاہاتھ ہوگا اس کاکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ نہ امریکہ،
Flag Counter