Maktaba Wahhabi

47 - 366
اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح نہیں فرمائےگا۔ مگر ہم اصلاح کی طرف نہیں آرہے۔ لہذا روزبروز ہمارے حالات بگڑتے جارہے ہیں۔ ہمارے یہ تمام حالات اس وقت تک نہیں سنور سکتے جب تک سنوارنے والانہیں سنوارے گا، اور وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے ،حدیث میں ہے:واعلم ان الامۃ لو اجتمعت علی ان ینفعوک بشییٔ لم ینفعوک الا بشییٔ قد کتبہ اللہ لک وان اجتمعوا علی ان یضروک بشییٔ لم یضروک الا بشییٔ قد کتبہ اللہ علیک رفعت الاقلام وجف الصحف.[1] یعنی خوب اچھی طرح جان لو اگریہ پوری امت جمع ہوکر تمہیں کوئی فائدہ پہنچانا چاہے تو کوئی فائدہ نہیں پہنچاسکتی، الایہ کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی فائدہ لکھا ہو، اور اگر سب اکٹھے ہوکرتمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہیں تو اللہ کے لکھے ہوئے کے علاوہ کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے،یہ سب کچھ لکھوا کر قلمیں اٹھالی گئی ہیں اور صحیفے خشک ہوچکے ہیں۔ برادرانِ اسلام! معلوم ہوا کہ نقصان کا ازالہ اوربھلائی اور فائدے کاحصول اللہ تعالیٰ کے امر وتوفیق کے بغیر ممکن نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ ہماری حالت تب ہی سنوارے گا اورہمیں فائدہ تب ہی پہنچائے گا جب ہم سے راضی ہوگا۔ وہی سب سے بہترین ہمارے امراض کی تشخیص وعلاج کرنے والاہے۔ فرمایا:الطبیب ھواللہ.[2] سب سے بہترین طبیب اللہ تعالیٰ ہے۔
Flag Counter