Maktaba Wahhabi

329 - 366
پروردگارکی عبودیت کے جملہ تقاضوں کو ہمیشہ پورا کرتے رہنے کیلئے مستعد رکھے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو مخاطب کرکے ایک انتہائی اہم خبردی، اور یہ خبر اللہ تعالیٰ کا بندوں پر احسانِ عظیم ہے،فرمایا:میں نےاپنی ذات پر ظلم کرنا حرام کرلیاہے۔حالانکہ وہ ظلم کرنے پر پوری طرح قادرہے؛کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے،اگر اللہ تعالیٰ ظلم کرنے پر قادر نہ ہوتا تو اپنی ذات سے ظلم کی نفی کسی مدح یا ثناء کا موجب نہ ہوتی۔ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے،قدرت کے باوجود،ظلم کا صدور ناممکن ومحال ہے،محال کیوں ہے؟اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے خود ظلم کی نفی فرمادی۔ ارشاد فرمایا:[وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ اَحَدًا][1] ترجمہ:اور تیرا رب کسی پر ظلم وستم نہ کرے گا ۔ نیزفرمایا:[وَمَآ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ][2] ترجمہ:اور نہ میں اپنے بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والاہوں ۔ نیزفرمایا:[اِنَّ اللہَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ][3] ترجمہ:بے شک اللہ تعالیٰ ایک ذره برابر ظلم نہیں کرتا ۔ نیزفرمایا:[وَمَنْ يَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَہُوَمُؤْمِنٌ فَلَا يَخٰفُ ظُلْمًا وَّلَا ہَضْمًا][4] ترجمہ:اور جو نیک اعمال کرے اور ایمان والابھی ہو تو نہ اسے بے انصافی کا کھٹکا ہوگا نہ حق تلفی کا ۔
Flag Counter