Maktaba Wahhabi

312 - 366
[اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلہِ][1] ترجمہ:حکم صرف اللہ تعالیٰ کیلئے ہے۔ کسی حکم شرعی بنانے یا نافذ کرنے میں کسی غیر اللہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے،لہذا احکامِ شرعیہ کے تعلق سے صرف اللہ تعالیٰ کی اطاعت فرض ہے،اس کے علاوہ کسی کی نہیں،البتہ اللہ تعالیٰ کارسول چونکہ اس کا نمائندہ،مبعوث اورمأذون ہے، لہذا اس کی اطاعت بھی فرض ہے ؛کیونکہ وہ اطاعت عین، اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے:[مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ۰ۚ ] [2] [وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰى۔ اِنْ ہُوَاِلَّا وَحْيٌ يُّوْحٰى۔ ][3]  احکامِ جزائیہ، یعنی بندے جو عمل کریں گے ان پر جزا یاسزا کا فیصلہ بھی صرف اللہ رب العزت کے پاس ہے،چنانچہ وہی اطاعت گذار بندوں کو اپنی رضا اورجنت کی صورت میں جزاء دے گا ،دوسرا کوئی نہیں ۔ اور وہی نافرمان بندوں کو اپنے غضب اور جہنم کے عذاب کی صورت میں سزا دیگا، دوسرا کوئی نہیں[مٰلكِ يَوْمِ الدِّيْنِ۝۳ۭ ][4] ترجمہ: مالک ہے قیامت کے دن کا۔ [يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَـيْــــًٔا۰ۭ وَالْاَمْرُ يَوْمَىِٕذٍ لِّلہِ][5]
Flag Counter