Maktaba Wahhabi

308 - 366
مشابہت پائی جاتی ہے،جبکہ اللہ تعالیٰ ہی خالق ہے اور وہی مصور ہے۔تصویر کی حرمت اور وعیدشدید پر کچھ نصوص ملاحظہ ہوں: عن عبدﷲ بن مسعودرضی اللہ عنہ قال :سمعت رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: (ان اشدالناس عذابا عندﷲ یوم القیامۃ المصورون)[1] یعنی: عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،فرماتے ہیں :میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا :بیشک اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے سخت عذاب،تصویر بنانے والوں کوہوگا۔ عن عائشۃ رضی ﷲ عنھا أن رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم قال: (أشد الناس عذابا یوم القیامۃ الذین یضاھون بخلق ﷲ ۔) [2] یعنی:عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے،بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے سخت عذاب ان لوگوں کوہوگا جو اللہ تعالیٰ کی صفت ِخلق (پیداکرنا) سے مشابہت اختیار کرتے ہیں۔(یعنی تصویربناتے ہیں) عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ :(یقول الرب سبحانہ :ومن أظلم ممن ذھب یخلق کخلقی فلیخلقوا ذرۃ أو لیخلقوا حبۃ أو لیخلقوا شعیرۃ )[3] یعنی:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے،رب سبحانہ وتعالیٰ فرماتا ہے: اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوسکتا ہے جو میری خلق جیسی خلق بناتا ہے(یعنی تصویر بناتاہے) ایسے لوگ اناج کاایک دانہ پیداکرکے دکھائیں۔
Flag Counter