Maktaba Wahhabi

278 - 366
ترجمہ:جناب ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بندہ بسااقات بلاسوچے سمجھے کوئی ایک بات ایسی کہہ دیتا ہے کہ اس کے سبب سے مشرق ومغرب کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ دور جہنم میں گرجاتا ہے۔ عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: ان العبد لیتکلم بالکلمۃ من رضوان ﷲ تعالیٰ مایلقی لھا بالا یرفعہ بھا درجات ،وإن العبد لیتکلم بالکلمۃ من سخط ﷲ تعالیٰ لایلقی لھا بالا یھوی بھافی جھنم . [1] ترجمہ:جناب ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بندہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا ایک بول بے خیالی میں بول جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے سبب سے اس کے درجات بلند فرمادیتاہے اور ایک بندہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا کوئی ایک بول بے خیالی میں بول جاتا ہے کہ وہ اس کی وجہ سے جہنم میںگرجاتاہے۔ وعن سفیان بن عبدﷲ رضی اللہ عنہ قال: قلت :یارسول ﷲ،حدثنی بأمرأعتصم بہ قال: قل ربی ﷲ ثم استقم ،قلت :یارسول ﷲ،ماأخوف ماتخاف علی ؟فاخذ بلسان نفسہ ،ثم قال:ھذا . [2] ترجمہ:جناب سفیان بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ مجھے کوئی ایسا حکم ارشاد فرمائیں کہ میں اسے مضبوطی سے تھام لوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کہو!میرارب اللہ ہے، پھر اس (عقیدہ) پر ڈٹ جاؤ،میں نے کہا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !آپ میرے متعلق سب سے زیادہ کس چیز سے ڈرتے ہیں ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter