Maktaba Wahhabi

200 - 366
چاہئے کہ فرقہ کیسے بنتا ہے تاکہ ہم اس راہ سے بچیں ۔ دیکھئے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک لائن دی ہے ، جسے اللہ تعالیٰ نے صراط مستقیم کہا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے صراط مستقیم کی پہچان کراتے ہوئے فرمایا : [فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِيْٓ اُوْحِيَ اِلَيْكَ۰ۚ اِنَّكَ عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَــقِيْمٍ][1] ( پس جو وحی آپ کی طرف کی گئی ہے اسے مضبوطی سے تھامے رہیں بیشک آپ صراط مستقیم پر ہیں) اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وحی کیا ہے ؟ وحی دو چیزوں کا نام ہے یعنی کتاب و سنت، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہی دو چیزیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی ہیں ، چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : [وَاَنْزَلَ اللہُ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ ][2] ترجمہ : ( اللہ تعالیٰ نے آپ پر کتاب و حکمت ( حدیث ) اتاری ہے ) پھر فرمایا : [اِنَّكَ عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَــقِيْمٍ][3] (بے شک آپ صراط مستقیم پر ہیں ) معنی یہ ہوا کہ صراط مستقیم اللہ تعالیٰ کی وحی کا نام ہے اور اللہ تعالیٰ کی وحی دو چیزیں سے عبارت ہے ۔ ایک قرآن دوسری حدیث ۔ صراط مستقیم کتاب و سنت کے علاوہ کسی چیز کا نام
Flag Counter